مقامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بدھ کو علی الصباح صہیونی پولیس اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ کے قریب مسجد کے حفاظتی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوجیوں نے پہلے ایک محافظ پر تشدد کیا، اس نے مدد کے لیے دوسرے محافظوں کو پکارا تو کئی افراد وہاں جمع ہوگئے۔ دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے بھی مزید نفری طلب کرلی اور سب نے مل کر قبلہ اول کے محافظوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہودی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے خلاف مسجد اقصیٰ میں معتکف فلسطینیوں نے سخت احتجاج کیا تو قابض پولیس اہلکار مسجد میں گھس گئے اور نمازیوں کو بھی لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔ تاہم فلسطینی تشدد برداشت کرنے کے باوجود مسلسل تکبیر[ اللہ اکبر] کے نعرے لگاتے رہے۔
قبل ازیں چالیس کے قریب یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
