اسرائیلی پولیس نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد اقصیٰ سے نکلتے ہوئے چھ نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نماز جمعہ کی ادائی کے بعد سیکڑوں فلسطینیوں نے اردن سے مسجد اقصیٰ کی سرپرستی واپس لینے کے اسرائیلی مطالبے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین آگے بڑھتے ہوئے مراکشی دروازے کے قریب جا پہنچے جہاں قابض پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ مشتعل فلسطینیوں نے بھی صہیونی پولیس پر سنگ باری کی۔ اس دوران صہیونی پولیس نے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد نوجوان شہریوں کی بڑی تعداد منہ پر رومال لپیٹے اسرائیلی پولیس کی طرف لپک پڑے اور انہوں نے قابض پولیس اہلکاروں پر سنگ باری کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
