• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی انتخابات کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ ہموار ہوگی: محمود عباس

بدھ 10-04-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی انتخابات کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ ہموار ہوگی:  محمود عباس
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر محمود عباس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیےکل منگل کے روز ووٹ ڈالےگئے۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق فوجی جنرل بینی گانٹز کے درمیان ان انتخابات میں سخت مقابلہ ہے۔

فلسطینی صدر نے ان دونوں امیدواروں میں سے کسی ایک کی طرف داری کے بغیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان انتخابات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے:’’نئی حکومت اس بات کو سمجھے گی کہ امن ہم میں اور ان میں ہی ہے اور دنیا کو اس میں دلچسپی ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ ہم سب کو یہ امید ہے کہ ایک سیدھا راستہ ہوگا اور یہی راستہ امن تک جائے گا۔ہمیں ایسی کسی حکومت کی ضرورت نہیں ہے جو امن میں یقین نہیں رکھتی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کا عمل 2014ء سے معطل ہے۔فلسطینی قیادت اسرائیل پر غربِ اردن میں صیہونی آبادکاروں کی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیلی قیادت کی کہہ مکرنیوں کو مذاکراتی عمل کے تعطل کا مورد الزام ٹھہراتی ہے۔صدر محمود عباس نے فلسطین کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

تاہم انھوں نے امریکا کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور وہاں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کے ردعمل میں روابط منجمد کر رکھے ہیں اور انھوں نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ کسی نئے امن منصوبے کے سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کریں گے۔امریکا جلد مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنے اس مجوزہ منصوبے کا اعلان کرنے والا ہے۔

Tags: اسرائیلامریکاانتخاباتبیت المقدسٹرمپحکومتصحافیصدرصیہونیغرب اردنفلسطینمحمود عباسمشرق وسطیٰنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.