• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی وزیرخارجہ لائبرمین کا الخلیل میں مسجد ابراہیمی پردھاوا

پیر 16-03-2015
in فلسطین
0
plf FM-stormed
0
SHARES
6
VIEWS

اسرائیل میں انتخابات کا وقت قریب آتے ہی یہودی سیاست دانوں نے مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی پردھاووں میں اضافہ کردیا ہے۔ اسرائیلی سیاست دان نفتالی بینٹ کے بعد  اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبر مین نے بھی مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا۔

مرکراطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو لائبرمین اپنے دسیوں شرپسند حامیوں، پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مسجد ابراہیمی میں داخل ہوا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس دورے کا مقصد صرف انتخابی مہم کو آگے بڑھان نہیں بلکہ وہ حرم ابراہیمی اور الخلیل شہر سے دلی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ لائبرمین کا کہنا تھا کہ میرا دورہ معمول کا ایک واقعہ ہے جسے بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے۔

 وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی جماعت لیکوڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا کوئی رکن مسجد ابراہیمی کسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کو دینے کے لیے تیار نہیں جبکہ نیتن یاھو اور ان کی جماعت حرم ابراہیمی کا سودا کرنا چاہتی ہے۔

لایبرمین کا کہنا تھا کہ میں حرم ابراہیمی میں اس لیے آیا تاکہ ان لوگوں کے درمیان میں کچھ دیر بیٹھ سکوں جو حماس کو تباہ کرنا اور فدائی حملے کرنے والوں کو پھانسی دلوانا چاہتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ کےمسجد ابراہیمی پردھاوے کے وقت سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.