• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’اسرائیلی وجود سے پاک فلسطین میں جلد ایران کے سفارت خانے کھلیں گے‘

اتوار 28-12-2014
in فلسطین
0
plf iranembassy
0
SHARES
0
VIEWS

ایران نے صہیونی وزارت خارجہ کی جانب سے مستقبل میں تہران میں اسرائیلی سفارت خانے کے قیام کے بارے میں جاری بیان کا سخت الفاظ میں جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کے ناپاک وجود سے خالی سرزمین فلسطین پر ایران کے سفارت خانے قائم ہوں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ’’پاول ہیرشسمن‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے اہلکاروں کو فارسی زبان سکھا رہے ہیں تاکہ مستقل میں جب تہران میں اسرائیلی سفارت خانہ قائم کیا جائے تو اس میں کام آسکیں۔۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے رد عمل میں ایران کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’یہ اسرائیل کی خام خیالی اور محض ایک خواب ہے کہ وہ ایران میں اپنا سفارت خانہ قائم کرے گا۔ انشاء اللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب اسرائیلی وجود سے پاک فلسطینی سرزمین پر ایران کے سفارت خانے قائم ہوں گے۔

دریں اثناء اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کے لے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے وزارت خارجہ میں اہلکاروں کو فارسی زبان سکھانے کے لیے باقاعدہ کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے پہلی بار اس نوعیت کی خبر سامنے آئی ہے۔ مبصرین کے ٰخیال میں اسرائیل کی جانب سے یہ بیان ایران کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہوسکتی ہے کیونکہ صہیونی ریاست مختلف حیلوں اور بہانوں کی آڑ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف میڈیا مہمات چلاتا رہتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.