اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی نوجوانوں میں اسرائیلی فوج کے اندر بالخصوص معرکہ کارزار میں لڑنے والے یونٹ کے اندر شمولیت کے رجحان میں کمی دیکھی گئی، اسرائیلی حکام نے اس سال بھرتیوں میں تین فیصد کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم عسکری تجزیہ کاروں نے صہیونی نوجوانوں میں فوج سے دور ہونے کے اس رجحان کو زیادہ خطرناک قرار نہیں دیا۔
اسرائیلی روزنامے ’’معاریف‘‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمبیٹ یعنی دو بدو لڑنے والے یونٹ میں بھرتی کے رجحان میں اسرائیل کی لبنان کے ساتھ دوسری جنگ کے بعد سے کمی آرہی ہے۔ سال دو ہزار بارہ کے دوران اس کمی کی شرح تین فیصد تک جا پہنچی تھی۔
عسکری ذرائع نے یہ بھی واضح کیا اسرائیلی فوج کے اگلے محاذوں پر لڑنے والےاس یونٹ میں سال بھر کے دوران بھرتیوں میں کمی نہیں آئی البتہ چونکہ فوج ہر مہینے کا پچھلے سال کے اسی مہینے سے موازنہ کرتی ہے اس اعتبار سے نومبر 2012 میں بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین