اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کی صبح الخلیل کے جنوب میں واقع یطہ قصبے کے مشرق میں لتوانی سیکنڈری سکول کو گھیرے میں لے لیا۔
گائوں میں یہودی بستی اور اسرائیلی دیوار کے خلاف قائم عوامی کمیٹی کے معاون راتب الجبور کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے سکول میں 27 طلباء کو حراست میں رکھا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان طلباء میں کچھ مطلوب افراد بھی تھے اور انہیں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان طلباء کے خاندان بھی سکول میں آئے لیکن فوجیوں نے انہیں قریب نہیں آنے دیا۔
الخلیل میں ہی ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فوجیوں نے شہر میں ایک فلسطینی گھر کی چھت پر قبضہ کرلیا۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے قدس پریس کو بتایا کہ فوجیوں نے گھر کے رہائشیوں سے جھگڑا کیا اور اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد شہر کے مضافات میں تعینات کی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج نے الخلیل کے ظہریہ گائوں سے بھی ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلطین
