فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوجی جلدی سے وہاں سے نکل گئے۔
عینی شاھدین کے مطابق اتوار کے روز سلواد میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب مقامی شہری جمعہ کے روز صہیونی فوج کی دہشت گردی میں ایک 14 سالہ فلسطینی لڑکے عروہ حماد کو سپرد خاک کر کے گھروں کو جا رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجی تیزی سے فائرنگ کی زد سے نکل گئے۔ اگر وہ چند لمحات مزید ٹھہر جاتے تو فائرنگ سے کوئی جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کے کچھ دیر بعد علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
