رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں منگل کے روز صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران میں شہید فلسطینی کی والدہ بھی شامل ہے۔ انہیں رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر سے حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں یعبد قصبے میں چھاپے کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز جنین میں جلمہ فوجی چوکی کے قریب اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے سے محمد بسام بعجاوی، احمد بعجاوی، احمد بعجاوی اور محمد جوابری کو حرات میں لے لیا۔
دوتان چوکی کے اطراف میں بھی اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعیبات کی گئی جس نے کئی گھنٹے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔
ادھر غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر کے مقام پر شہید فلسطینی صالح البرغوثی کی والدہ سہیر البرغوثی کو حراست میں لے لیا۔ خیال رہے کہ اسیرہ کے شوہر اور دو بیٹے پہلے ہی زیر حراست ہیں جب کہ ایک بیٹے صالح البرغوثی کو اسرائیلی فوج نے دو ماہ قبل شہید کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں رام اللہ سے 10، کوبر سے 5، شمالی شہر سے 3، کفر نعمہ سے 3، روجیب سے 3 اور مغربی جنین سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔اسرائیلی فوج نے القدس، الخلیل، بیت لحم اور دوسرے فلسطینی شہروں میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی۔