(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق باب المغاربہ کی جانب مسجد الاقصی پر حملہ کرنے والے صیہونی آباد کاروں کو اسرائیلی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی۔ اس موقع پر مسجد الاقصی کے صحن میں موجود فلسطینیوں اور صیہونی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ حملہ آور صیہونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے خلاف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں چھے ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔
یکم اکتوبر دوہزار پندرہ کو شروع ہونے والی تیسری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
