فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے محمد صبری نامی کار سوار شہری کی کار پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک پولیس چوکی پر رکنے کے اشارے کے برخلاف آگے چل پڑا۔ زخمی ہونے والی نوجوان کی شناخت عثمان عمر کے نام سے کی گئی ہے۔
ادھر دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے صہیونی فوج کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کار سوار فلسطینی شہری پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب اس نے پولیس چوکی سے گذرتے ہوئے ایک فوجی کو کار سے ٹکر دے ماری تھی۔ جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوگیا تھا۔ اس واقعے کے بعد فلسطینی کار سوار کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے گاڑی بھگا دی۔ اس پر سیکیورٹی اہلکاروں کو فائر کرنا پڑا تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک یہودی آباد کار کو نامعلوم شخص نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا۔
