اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس کے مشرق میں خزاعہ کے مقام پر محدود دراندازی کی اور اندرون شہر گولہ باری کی گئی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
خان یونس سے مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج کے کئی ٹینگ علی الصباح خان یونس میں فوجی گیٹ سے داخل ہوئے آل ابو ریدہ کالونی تک دراندازی کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کے ہمراہ کئی بلڈوزر بھی تھے۔ دراندازی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کے علاوہ دھواں چھوڑنے والے گرنیڈ بھی داغے جبکہ جنگی جہازوں سے بھی ان کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔
بلڈوزروں کی مدد سے سرحدی علاقے کی صفائی کی گئی جس کے بعد ان کے پیچھے ٹینک اور فوجی گاڑیاں آگے بڑھتی رہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
