قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں نہتے شہریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کی ایک نئی پالیسی تیارکی ہے، جس کے تحت الخلیل کے متفرق اضلاع میں جمعرات کے روز خار دار تاریں لگا کران کی ناکہ
بندی کی گئی ہے۔
الخلیل کے ایک مقامی شہری ابو حسن احمد نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج نے الخلیل کے مرکزی مقام دورا میں ایک چوکی بھی قائم کی ہے۔ یہ چوکی بدھ کے روز قائم کی گئی تھی، جمعرات کے روز اس کے آس پاس کے علاقوں الفوار، بیت عوا اور دیگرمقامات کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں پر خار دار تاریں لگا کرہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔ راستوں کی بندش کے باعث الظاہریہ اور الدورا کو ملانے والی مرکزی شاہراؤں پرچلنے والی ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز صہیونی فوج نے ضلع الخلیل میں حلحول، سعیر، بنی نعیم اور بیت امرمیں پیدل چلنے والے شہریوں کی بھی جامہ تلاشی لی اور آس پاس کے علاقوں میں صہیونی فوجی گھروں میں تلاشی کا سلسلہ اس کے بعد سےمسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
