قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں فلسطینی مہاجرین کے بلاطہ کیمپ پر حملہ کر کے چار فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا ہے۔ صہیونی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں متعدد گھروں میں گھس پر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران صہیونی عقوبت سے رہا ہونے والے فلسطینی اسیران کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بیس گاڑیوں نے علاقے پر حملہ کیا اور کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا، جس کے بعد اہلکاروں نے کیمپ میں داخل ہو کر شہریوں کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران مراد عبداالصوالحیخ قیس، سلیم دباکی اور موسی ابوعلقہ کو گرفتار کر لیا، ان سب کی عمریں تیرہ تا انیس سال تھیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے ہمراہ شکاری کتے بھی تھے جو گھروں میں تلاشی لینے میں شریک رہے ۔ اس موقع پر گزشتہ ماہ اٹھارہ تاریخ کو حماس اور اسرائیل کے مابین تبادلہ اسیران معاہدے میں رہائی پانے والے لطیفہ ابو ذراع کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا۔ صہیونی اہلکار کافی دیر تک ان سےسوال و جواب کرتے رہے۔