اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے پیر کی صبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر دھاوا بول کر فلسطینی املاک کو نقصان پہنچایا اور کم از کم نو افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔ صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی گھروں میں گھس کر ان کی تلاشی لی اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ نابلس کے علاقے قریوت کی دیہی کونسل کے سربراہ عبد الناصر بدوی نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں نے صبح ایک بجے اس علاقے پر دھاوا بولا اور گھروں میں گھس کر تلاشی کا عمل شروع کیا اور اسی دوران چھ نوجوانوں احمد عامر، ایسر عایش، ادھم موسی، عبدہ کساب، احمد بدوی اور احمد عیسی کو گرفتار کرلیا۔ذرائع ک مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کی عمریں زیادہ نہیں بلکہ سب کی عمریں بیس سال سے کم ہیں۔ ان سب کو یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں اغوا کیا گیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے نابلس کے قریب عصیرہ ٹاؤن پر حملہ کرکے مختلف گھروں پر چھاپے مارے اور دو نوجوان باسم حمادنہ اور ربیع صوالحہ کو حراست میں لے لیا۔ ادھر شہر کی مشرقی کالونی ضحاحیہ سے بھی محمد ابو الحیات نامی نوجوان اغوا کرلیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین