قابض اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کو ایلات کے قریب فوجی اڈے پر حملے کرنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان فوجی اڈے کی جانب اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے بڑھا چلے آرہا تھا جس کی وجہ سے فوجی اس پر گولی چلانے پر "مجبور” ہوئے۔
عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ 23 سالہ نوجوان کو ٹانگوں پر گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
