بیت لحم (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بیت لحم کے مغرب میں بيت جالا شہر میں بغیر پیشگی اجازت تعمیر کی آڑ میں ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی سول انتظامیہ نے گھر کے مالک یمن زرینہ کو کچھ دن پہلے مکان مسماری کا عسکری حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بموجب انہیں اس بات کا پابند بنایا گیا تھا یا تو وہ اپنا گھر خود مسمار کر دے بصورت دیگر اسرائیلی حکام اس کا گھر گرا دیں گے۔ ایسی صورت میں مکان گرانے پر اُٹھنے والی لاگت بھی فلسطینی شہری ادا کرے گا۔
اسی علاقے میں ایک ہی خاندان کی ملکیت 6 گھروں کو مسمار کر دیا۔