غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پارلیمنٹ ’’کنیسٹ‘‘ کے انتخابات کے موقع پر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارہ کو آئندہ منگل تک اسرائیلی فوج کے محاصرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ویب سائٹ 0404 نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ محاصرہ کنیسٹ کے انتخابات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ گزرگاہ بند کو بند کیا جا رہا ہے اور صرف انتہائی حساس طبی مسائل کی صورت میں غزہ سے باہر جانے کی اجازت ہوگی اس کے لیے سرحد عبور کرنے والوں کو نام نہاد حکومتی کوآرڈینیٹر سے اجازت لینی ہوگی۔
اسرائیل مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو آئے روز یہودی تعطیلات اور دیگر مذہبی ایام کے موقع پر محاصرے کا شکار کرتا ہے جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی نقل وحرکت اور روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
اسرائیل روزانہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کو بند کر دیتا ہے اور یہودیوں کی چھٹیوں کے دوران فلسطینیوں کی نقل وحرکت کو روک دیتا ہے۔