اسرائیلی فوج نے روسی ٹیلی ویژن "آر ٹی” کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قائم مقامی دفتر پر دھاوا بولا اور دفتر میں موجود کارکنوں کو زدو کوب کیا ہے۔ صہیونی فوج کے اس اقدام پر
ماسکو نے شدید مذمت کرتے ہوئے آئندہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فوج ٹی وی کے دفتر سے قبضے میں لیے گئے تمام ضروری سامان بالخصوص ٹی وی کی لائبریری سے فوٹیجز کا ریکارڈ فوری واپس کرے۔
خیال رہے کہ کل بدھ کو اسرائیلی فوج نے روسی ٹیلی ویژن کے مقامی دفتر پر چھاپے کے دوران ٹی وی کی لائبریری سے بڑی تعداد میں ویڈیو فوٹیجز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور سی ڈیاں قبضے میں لے لی تھیں۔
