• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 26 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا القدس اور الخلیل میں وحشیانہ کریک ڈاؤن، کئی فلسطینی زیرحراست

پیر 16-11-2015
in فلسطین
0
pal00903
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ شہروں بیت المقدس اور مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں لوٹ مار کی گئی۔

رپورٹ کے الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائی کے دوران 27 سالہ محمد عبدالسمیع الجعبری کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوجیوں نے تلاشی کے دوران گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کےساتھ لوٹ مار بھی کی۔

الجعبری کے ایک خاندانی ذریعے نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں ںے گھر میں تلاشی کے دوران 150 دینار بھی لوٹ لیے۔ قابض فوجیوں نے الفوار کیمپ میں تلاشی کےدوران یعقوب ابو ترکی اور سامی الجنازرہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر بیت المقدس میں بیت عوا میں صہیونی فوجیوں نے جہاد العکیمی کو حراست میں لے لیا۔ اسے فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہا ہوئے ابھی 20 دن گذرے ہیں۔

الخلیل شہر سے صہیونی پولیس کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں اسکول کےطالب علم محمود عبدالمجید العطاونہ، محمد ریاض احدوش، احمد مطاوع، شادی احمد مطاوع، محمد الجعبری، محمود العطاونہ، الشیخ صبی المسالمہ، جہاد العکیمی، سولہ سالہ قصیٰ عابد اور محمد احدوش جب کہ بیت المقدس سے محمد جمال عطیہ اور سامر منذر عطیہ کو العیساویہ سے حراست میں لیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج کا القدس اور الخلیل میں وحشیانہ کریک ڈاؤن، کئی فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.