• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے مزید پندرہ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا

پیر 06-02-2012
in فلسطین
0
plf arrest_israeli_army
0
SHARES
0
VIEWS

plf arrest_israeli_army

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے پیر کے روزعلی الصباح مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں آپریشن کرتے ہوئے مزید پندرہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

رام اللہ کے مغربی گاؤں نبی صالح کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے گاؤں پر دھاوا بولا اور دو گھروں میں گھس کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
اسی طرح کی ایک کارروائی وسطی شہر رام اللہ کے مشرقی گاؤں المغیر میں کی گئی جہاں سے چار نوجوان اٹھا لیے گئے، مزید برآں قلقیلیہ سے دو اور نابلس سے پانچ فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے جنوبی ٹاؤن بیت فجار میں بھی قابض صہیونی فوج کے اہلکاروں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو غائب کر دیا ہے۔ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو تفتیشی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی اسیران کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ ان کے بہ قول اس وقت ساڑھے چار ہزار سے زائد فلسطینی صہیونی عقوبت خانوں میں غیر انسانی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔ قیدیوں میں چھ خواتین اور 140 بچے بھی شامل ہیں۔
تمام عالمی قوانین کی اور بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے قابض اسرائیلی حکومت نے ستائیس فلسطینی اراکین پارلیمان کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ ان اراکین پارلیمان میں تین سابق وزراء سمیت فلسطینی پارلیمان کےحالیہ اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی انتظامیہ نے 280 فلسطینیوں کو بغیر کسی فرد جرم کے محض انتظامی حراست میں بھی لے رکھا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.