انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں ہی مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے صور باھر سے متعدد کم سن بچوں کو حراست میں لیا ہے۔
وادی حلوہ انفارمیشن سنٹر کے مطابق اسرائیلی فوج نے 25 نومبر سے صور باھر کے علاقے سے 14 کم سنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے صور باھر کے علاقے میں فلسطینی گھروں پر چھاپے مارے اور اس کے بعد 14 کم سن بچوں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے ان بچوں میں سے کئی کی مدت حراست میں کئی دنوں کی توسیع کردی تھی اور اس کے علاوہ کچھ بچوں کو اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں پر پتھرائو کے الزام میں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔
