(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہید کی بیوہ کو گرفتار کرلیا۔خاتون کے شوہر کو 6 سال قبل اسرائیلی فوج نے شہید کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،گزشتہ رات شفاعت پناہ گزین کیمپ سے فلسطینی شہید کی بیوہ کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز شفاعت مہاجر کیمپ میں چھاپ مارا دندناتے ہوئے فلسطینی شہید ابراہیم اقاری کے گھر میں گھس گئے اور وہاں موجود انکی بیوہ کو گرفتار کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر حراستی مرکز میں منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ابراہیم اقاری کو 6 سال قبل 2013 میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔