قابض اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے جنوب میں موجود زعترہ ناکے سے گزرنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 21 سالہ فلسطینی دوشیزہ یمان عزالدین عمارنہ کی گاڑی کو روکا اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے زعترہ ناکے سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی اور اس عمل کے دوران ٹریفک بلاک کردی۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف چیک پوائںٹس پر حراستی مہمات شروع کررکھی ہیں۔ ان اسرائیلی مہمات کی وجہ سے مغربی کنارے کے فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین