قابض اسرائیلی بحریہ نے ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے ساحل سے دو فلسطینی ماہی گیروں کو اغواء کر کے ان کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
غزہ محکمہ ماہی گیری کے کوآرڈینیٹر نزار عیاش نے”مرکز اطلاعات فلسطین” کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صہیونی فوج نے مغربی غزہ میں الشیخ عجلین کے مقام سے دو فلسطینی ماہی گیروں جہاد اور شعبان ابو ریالہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
قبل ازیں غزہ کے ساحل پر ماہی گیری کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں نے فائرنگ بھی کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ماہی گیر معمولی زخمی بھی ہو گیا تھا۔