• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کردیے

ہفتہ 21-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1435
0
SHARES
7
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں سلفیت اور قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے دو شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی گذشتہ دو ماہ سے قابض فوج کی تحویل میں ہیں اور شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کے جسد خاکی حوالے کرنے کے لیے کئی بار احتجاج بھی کرچکے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلفیت کے ایک مقامی سیاسی کارکن عزمی شقیر نے بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلفیت کے رہائشی شہید عبدالرحمان رداد کا جسد خاکی شہید کے ورثاء کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں صہیونی حکام کی جانب سے شہید رداد کے اہل خانہ کو ایک مقامی چیک پوسٹ پر بلایا گیا جہاں شہید کا جسد خاکی ان کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ قبل بھی شہید عبدالرحمان رداد کے اہل خانہ کو مطلع کیا تھا کہ شہید کا جسد خاکی ان کے حوالے کیا جا رہا ہے مگر پھر اسرائیلی فوج نے شہید کی میت ورثاء کودینے سے انکار کردیا تھا۔

سولہ سالہ عبدالرحمان رداد کو اسرائیلی فوج نے آٹھ مارچ کو بتاح تکفا کے مقان پر ایک یہودی آباد کار کو چاقو کے حملے میں زخمی کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس کے بعد اس کا جسد خاکی بھی قابض فوج نے قبضے میں لے رکھا تھا۔

ادھر قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے شہید بشار مصالحہ کے اہل خانہ نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انہیں بتایا ہے کہ وہ شہید کا جسد خاکی ان کے حوالے کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بشار مصالحہ نے بھی 8 مارچ کو یافا شہر میں چاقو کے حملے میں ایک امریکی یہودی سیاح کو قتل اور دو آباد کاروں کو زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں مصالحہ بھی جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج نے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.