بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیل کی ایک مقامی نام نہاد عدالت نے منگل کو مقبوضہ بیت المقدس کی جبل الزیتون کالونی کے رہائشی چار فلسطینی نوجوانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور انہیں دوسرے مقامات پر گھروں کے اندر نظر بند رکھنے کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق ایڈووکیٹ محمد محمود نے بتایا کہ اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے امیر ابو جمعہ، محمد ابو جمعہ، مہند خویص اور محمد ابو جمعہ کو الطور کالونی سے ایک ماہ کے لیے بے دخل کرنے کی سزا جب کہ ایک فلسطینی شہری کو تیسرے فریق کی ضمانت پر رہائی کے بعد جون تک گھر پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے خالد الشویکی کو آئندہ ماہ کی سات تاریخ تک گھر میں نظر بند رہنے کی شرط پر رہا کیا۔
قابض فوج نے العیسویہ کے غسان جرادات چھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
قابض صہیونی ریاست کی عدالت نے عمران عویوی کو 100 گھنٹے کے چکر لگانے اور 2400 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی اس کے علاوہ ھیثم محمود اور لوئی محمود کو ستائیس جون تک حراست میں رکھنے کی سزا سنائی گئی۔