مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں کو یہودی مذہبی تہواروں کی آڑ میں 8 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہریوں کے درمیان رابطہ پوائنٹس، غزہ اور غرب اردن اور فلسطین کے دیگر شہروں کے درمیان رابطوں کے لیے استعمال ہونے والے مقامات پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے’’ ایسٹر‘‘ تہوار کی آڑ میں غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 اپریل بہ روز ہفتہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ یہ پابندی آئندہ سات مئی کی رات تک جاری رہے گی۔