• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ پر اجتماعی یلغار کی تیاری کر رہی ہے:اقصیٰ فاؤنڈیشن

جمعرات 09-02-2012
in فلسطین
0
plf alaqsa_foundation
0
SHARES
0
VIEWS

plf alaqsa_foundation

فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول کےخلاف گستاخ یہودیوں کی شرانگیزیوں کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ منگل کے روز سیاحت کی آڑ میں ایک کمینہ صفت یہودی گستاخ نے مسجداقصیٰ کے صحن میں کھڑے ہو کر پیشاب کی ناپاک جسارت کی ہے جس پر فلسطین اورعالم اسلام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

 

مسجدا قصیٰ کے تحفظ اور اس کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دارتنظیم”اقصیٰ فاؤنڈیشن” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج میں انتہا پسند عناصر کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےاور یہودی فوج مسجد اقصیٰ پر اجتماعی یلغار کی تیاری کر رہی ہے۔ انتہا پسند یہودیوں کی مسجد اقصٰی میں آمد ورفت میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ شدت پسند یہودی مسجد اقصیٰ کے تمام مقدس مقامات میں آزادی کےساتھ گھومتے کئی اہم مقامات کی تصاویر اتارتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ سنہ 2000ء کے بعد اب تک اسرائیلی فوج کا فوجی وردی میں داخلہ ممنوع تھا لیکن گذشتہ کچھ ہفتوں سے قابض فوج کے اہلکار فوجی وردی میں ملبوس اور اسلحہ سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف اس کی بے حرمتی کرتے ہیں بلکہ انتہا پسند یہودیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔
اقصی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میں کام کرنے والے انتہا پسند عناصر بقیہ فوج کو بھی مسجد اقصیٰ پر حملے کی ترغیب دیتے ہوئے انہیں قبلہ اول پر اجتماعی یلغار پر قائل کر رہے ہیں۔ اس طرح اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد ذہنی طور پر کسی بھی وقت قبلہ اول پریلغار کے لیے تیار ہے۔
مسجد اقصی کی تعمیر و مرمت کی ذمہ دارتنظیم نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصٰی کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اسرائیل اس کا ذمہ دار ہو گا۔ سیاحوں کے روپ میں مسجد اقصٰی میں داخل ہونے والے انتہا پسند یہودیوں کے خفیہ مقاصد کچھ اور ہیں۔ وہ مسجد اقصیٰ پر حملے کا جائزہ لینے اوراس کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج اور حکومت ان شر پسندوں کو تحفظ دے کر انہیں اشتعال انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں غیرملکی یہودیوں کے داخلے کے لیے”نام نہاد سیاحت کا پروگرام” طاقت کے زور پر مسلط کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہودی سیاحت کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کرتے ہیں جو عالم اسلام کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن نے اسلامی تعاون تنظیم اورعرب لیگ سمیت پورے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کو لاحق سنگین خطرات کا احساس کریں اور اپنے قبلہ اول کو ناپاک یہودیوں کی سازشوں سے بچائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.