اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل جنین ایک فلسطینی خاتون پر کتے چھوڑ دیے تھے۔ شکاری کتوں کی بھنبھوڑی گئی عمر رسیدہ آمنہ حثناوی تاحال شدید زخمی ہیں،
ادھرفلسطین بھر کی تاجر تنظیموں کے اتحاد نے صہیونی فوج کی اس سفاک کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
یونین اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سن رسیدہ آمنہ حثناوی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت اور فوج پر عائد ہو گی۔
تاجر تنظیموں کی جانب سے بانوے سال کی عمرکی خاتون پر کتے چھوڑنے کے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ تاجر اتحاد نے کہا کہ جس وقت شکاری کتوں نے اس خاتون کو بھنبھوڑا ، قریب ہی اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اس واقعے کی وجہ صہیونی اہلکاروں کی غفلت تھی۔
ذرائع کے مطابق آمنہ حثناوی ایک ماہ گزرنے کے باوجود کتوں کے کاٹے کے زخموں سے صحت یاب نہیں ہو سکی ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
