قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے تاکو گائوں میں واقع بلدیہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود دفتر میں ملازمین کو روکے رکھا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوج چھے بکتر بند گاڑیوں میں سوار ہو کر آئی اور اس نے بلدیہ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔
اس نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کے ہمراہ انٹیلی جنس ایجنٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بلدیہ کے چیئرمین اور ڈائریکٹر سے پوچھ گچھ کی۔
یہ آپریشن گائوں کی دو مساجد پر یہودی آبادکاروں کی جانب سے نسلی امتیاز کی مظہر وال چاکنگ اور بلدیہ کے چیئرمین کو دھمکیاں دینے کی تفتیش کے نتیجے میں عمل میں آیا۔
ایک اور گاوں الخضر کی عوامی کمیٹی کے معاون احمد صلاج نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے گاوں کے کئی جوانوں کو طلبی کے نوٹس ارسال کئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین