اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم نفحہ جیل میں چھاپہ مار کر وہاں پرموجود فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں آٹھ فلسطینی اسیران کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران نے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نفحہ جیل کے وارڈ 12 اور 13 پر چھاپہ مار کر قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ دو قیدیوں کو گاڑی میں ڈال کر ریمون جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آٹھ کو دوسرے قیدیوں سے الگ کرکے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔
قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی اسیروں کو دن میں جیل کی کوٹھڑی سے باہرنکلنےکا وقفہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح ان کے کمروں کی بجلی بھی بند کردی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
