قابض اسرائیلی فوج نے رفح کے مشرق میں غزہ کی پٹی پر دھاوا بول دیا اور بلڈوزر کی مدد سے زمین تباہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ
اسرائیلی فوجیوں نے چار فوجی بلڈوزرز کے ہمراہ مشرقی رفح میں 200 میٹر تک دراندازی کی اور زرعی زمین کو تباہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دراندازی کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور اس علاقے میں زمین کو ہموار کرنے اور بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
