اسرائیلی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فضائیہ کے زیراستعمال بغیر پائیلٹ کا ایک جاسوسی طیارے بحر متوسطہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
مؤقر عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق معمول کی سیکیورٹی پرواز پر تھا کہ اس کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہو گئی۔ اخبار کے مطابق تباہ ہونے والے جہاز کا ملبہ تل الربیع ‘تل ابیب’ اور نتانیا کے ساحل کی قریب سمندر میں تیرتا دیکھا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
