(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست نے 77 سالہ کینسر کے مریض بزرگ فلسطینی کی سرجری تو کی لیکن انتہائی تضحیک آمیز انداز میں ، اسرائیل کی جیل میں قید معدے اور جگر کے کینسر کا شکار بزرگ فلسطینی موفق عروق کو طبیعت تشویشناک حد تک خراب ہونے کے بعد قابض ریاست سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھرپور مطالبے پر ‘برزلائے’اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض ضعیف فلسطینی قیدی کو آپریشن تھیٹر میں بھی زنجیروں سے جکڑا گیا تھا جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف اور تضحیک آمیز رویہ ہے ، ایک فلسطینی سماجی کارکن عمران الشیخ کا کہنا ہے کہ کینسر کا شکار موفق عروق کی رواں سال جولائی میں ڈاکٹروں نے کیمیائی علاج کی تجویز دی گئی تھی مگر قابض فوج نے اس کی تجویز پرعمل درآمد نہیں کیا جس کے باعث ان کے ان کے مرض میں اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ موفق عروق کو اسرائیلی فوج نے الناصر شہر کے یافہ سے 2003ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور اسے 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔