• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں: ہیومن رائٹس

منگل 21-07-2015
in فلسطین
0
plf torture-on-children
0
SHARES
5
VIEWS

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ہیومن رائٹس” واچ نے اسرائیلی جیلوں اور فوج کے زیرانتظام حراستی مراکز میں 11 سال سے بھی کم عمر کے فلسطینی بچوں کو وحشیانہ اذیتیں دی جاتیں ہیں اور انہیں اعترافات جرم کرنے پرمجبور کرنے کے لیے تشدد کے آخری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسرائیلی جیلوں میں قید کم عمربچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرنے کے ساتھ عالمی برادری سے صہیونی ہتھکنڈوں کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی جیلوں میں قید 10 سے 15 سال کی عمرکے بچوں کے انٹرویو کیے۔ ان بچوں کو مارچ سے دسمبر 2014 ء کے دوران بیت المقدس اور غرب اردن سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان بچوں نے اپنے ساتھ برتے جانے والے سلوک کی قریبا مماثل داستانیں بیان کیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اذیتوں کے شکار بچوں کے جسم پر وحشیانہ تشدد کی واضح علامات موجود ہیں۔ بچوں کو اعتراف جرم کرانے کے لیے انہیں سگریٹ سلگا کرداغا جاتا، بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے، قینچیوں سے جسم کو کاٹا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں پر تشدد کے آخری درجے کے حربے استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتیں ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقا "سارہ لیا ویٹسن” نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے کم سن بچوں پر مظالم کی داستانیں سن کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ جس قسم کی بدسلوکی اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچوں کے ساتھ کی جاتی ہے دنیا میں اس کی مثال کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سنگ باری کے شبے میں حراست میں لیے گئے فلسطینی بچوں پرتشدد کے لیے کئی کئی فوجی مسلط کیے جاتے ہیں۔ تشدد کے نتیجے میں کئی بچے جسمانی اور ذہنی طورپر معذور ہوچکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.