رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام نے گذشہ ماہ گرفتار لیے گئے فلسطینی رہنما 66 سالہ عمر البرغوثی کو تین ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روزصیہونی عدالت نے فلسطینی رہنما کو تین ماہ کے لیے انتظامی قید میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ انہیں 12 اکتوبر کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر قصبے سے ان کے بیٹے صالح البرغوثی کو شہید کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔
اسرائیلی جیل میں دوران حراست انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے ایک بیٹے عاصف کو ان کے ساتھ گرفتار گیا تھا جب کہ دوسرے بیٹے عاصم کو چند روز قبل گرفتار کرنے کے بعد صیہونی زندان میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر رہے کہ 66 سالہ عمر البرغوثی سنہ 1978ء کے بعد 26 سال مختلف ادوار میں اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کے ایک بھائی نائل البرغوثی 39 سال سے پابند سلاسل ہیں۔