(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالت نے فلسطینی وکیل اور سماجی کارکن شیریں عیساوی کو چار سال اور ان کے بھائی مدحت العیساوی کو آٹھ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
38 سالہ شیریں اور 42 سالہ مدحت کو فلسطینی اسیران کی عدالتوں میں نمائندگی کے دوران ان کو فنڈز دینے اور ان سے رابطے کرنے کا الزام ہے۔شیریں کو 7 مارچ 2014 میں حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ان کے بھائی مدحت کو 13 مارچ 2014ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مدحت اس سے پہلے بھی 20 سال اسرائیلی جیلوں میں گزار چکے ہیں جبکہ شیریں کو اسیران کی مدد کی پاداش میں نظر بندی کی سزا رہی ہے۔
