اسرائیل کی ایک مقبوضہ صحرائے نقب میں قائم ایک اپیل کورٹ نے زیر حراست فلسطینی صحافی اور خبر رساں ایجنسی‘‘الشہاب’’ کے نامہ نگار عامر ابو عرفہ کی سزاء کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی ہے۔
عامر کےوکلاء نے عدالت کی جانب سے چھ ماہ کی اضافی انتظامی حراست کے خلاف اپیل کی تھی۔جیل سے مرکزاطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے خالد ابو عرفہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے وکلاء کے ذریعے صحرائے نقب کی جیل میں سزاء کےخلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم صہیونی عدالت نے ملٹری پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے کوئی خفیہ مواد کی فراہمی کے بعد اپیل کی درخواست مسترد کردی ہے۔خیال رہے کہ فلسطینی صحافی عامر ابو عرفہ کو صہیونی فوج نے کئی ماہ قبل مقبوضہ غرب اردن کے شہر الخلیل سے حراست میں لیا تھا۔ وہ گذشتہ دس ماہ سے بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
