اسرائیل کی دو فوجی عدالتوں”عوفر” اور "سالم” نے مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے کئی قیدیوں کی مدت اسیری میں اضافے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔
فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "کلب برائے اسیران فلسطین” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عوفر کی عدالت نے سماعت کے دوران بیت لحم کے ابراہیم عیسی کی مدت اسیری میں تئیس نومبر، بیت فجار کے محمو ثوابتہ کی پندرہ نومبر اور نادر طقاطقہ کی سولہ نومبر تک مدت قید میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب سالم کی فوجی عدالت نے سالم عبیات نامی قیدی کی اکتوبر کی اٹھائیس، عبدالھادی کو اکیس اکتوبر تک اور محمد جواد کو رواں ماہ کی سترہ تاریخ تک جیل رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اور ان کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ عوفر کی عدالت میں عبد یواقنہ، بلال خریوش، حسن اشقر، تاثیر الحکیم اور دیگر شہریوں کےمقدمات کی بھی سماعت کی گئی ، بعد ازاں مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔