اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کو خفیہ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف ممالک کے نو تعینات ہوئے
سفیروں اور سفارت کاروں کو ان کی اسناد تقرری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیریز نے کہا کہ "میں فلسطینی قیادت کا تہہ دل سےاحترام کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل حکومت پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی میز پر آئیں۔
اسرائیلی صدر کہہ رہے تھےکہ ناگزیر ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی بات چیت کو خفیہ رکھا جائے اور مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے امور کو میڈیا پرآنے سے روک دیا جائے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی صدرشمعون پیریز ماضی میں بھی کئی مرتبہ فلسطینی صدرمحمود عباس سے تل ابیب کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔