اسرائیلی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ وزارت داخلہ کے زیرانتظام سلامتی سے متعلق ایک خفیہ ادارے کے کمپیوٹرز سے اہم راز چوری کر لیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ آیا یہ راز کس نے اور کیسے چوری کیے ہیں۔
ریڈیو رپورٹ کےمطابق پولیس نے حال ہی میں کمپیوٹرز سے اہم راز چوری کرنے کے شبےمیں سات افراد کو حراست میں لیا ہے، جن کے قبضے سے متعلقہ خفیہ معلومات تو نہیں ملیں تاہم کچھ دیگر بعد خفیہ دستاویزات ان کے پاس سے ضرور ہاتھ لگی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چوری ہونے والی معلومات میں اسرائیل کی آبادی، فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
خفیہ معلومات کی چوری کے الزام میں زیرحراست چھ افراد کو رہا کر دیا گیا ہےتاہم ان کے نام "ایگزیٹ کنٹرول لسٹ”ای سی ایل” میں شامل کر دیے گئےہیں اور ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کی جانب سے خفیہ معلومات کی چوری کی اکثر شکایات سامنے آتی رہتی ہیں۔ اسرائیل ایک جانب اپنی خفیہ معلومات کی مکمل سیکیورٹی کا دعویٰ کرتا ہے اور دوسری جانب خفیہ راز چوری ہونے کی شکایات بھی سب سے زیادہ اسرائیل میں سنی جاتی ہیں۔