اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں، مختلف کالونیوں اور علاقوں میں صہیونی اہلکاروں کے گشت اور جگہ جگہ چیک پوسٹوں کے باعث شہر فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ کو زدوکوب کرنے اور اشیاء کی توڑ پھوڑ کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔
فلسطینی سکیورٹی فورسز کے نمائندوں نے خبر رساں ایجنسی کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے الخلیل شہر کے علاقے رأس الجورہ میں حسین عیسی یطاوی کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر والوں کو سب سے نیچی منزل پر اکٹھا کیا گیا، اس دوران صہیونی اہلکاروں نے دوسری منزل اور چھت پر قبضہ کر لیا۔ اسرائیلی اہلکاروں نے اس گھر کو علاقے کی نگرانی کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔
دوسری جانب شہر کی مختلف شاہراہوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے اسرائیلی فوجی گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لے رہے ہیں۔ مسافروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ چیک پوسٹوں کی وجہ سے کہا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید دشواریاں درپیش ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
