• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی سرنگیں قبلہ اول کی بنیادوں کے چار میٹر نیچے جا پہنچیں

جمعرات 18-07-2013
in فلسطین
0
plf 1 tunnel
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم "الاقصٰی فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول کی بنیادوں میں کی جانے والی کھدائیاں خطرناک حدوں کوچھونے لگی ہیں، کیونکہ خود اسرائیلی حکام یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ کھدائیوں کا سلسلہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کے چارمیٹر نیچے تک جا پہنچا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرزمین کھدائیوں اور آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں اسرائیلی مہم اپنے خطرناک موڑ میں داخل ہوچکی ہے اور مسجد اقصیٰ کے تمام حصوں بالخصوص جنوب مغربی سمت کی بنیادیں سخت خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ قابض صہیونی انتظامیہ کی کھودی گئی سرنگیں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں سے چار میٹر نیچے تک پہنچ چکی ہیں۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا ہے۔ عبرانی اخبار نے بھی اپنی رپورٹ میں حکومتی ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کی جانے والی کھدائیاں اور سرنگیں مسجد کی بنیادوں تلےجا پہنچی ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کی تلاش کے ضمن میں ہونے والی کھدائیوں میں زیرزمین کئی غاروں کا بھی پتہ چلا ہے، تاہم ان غاروں کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے کھدائیوں کا عمل مسلسل جاری ہے۔

خیال رہے کہ عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے حال ہی میں مذموم ہیکل سلیمانی کے حوالے سے ایک خصوصی ایڈیشن شائع کرنے کے ساتھ ویب سائیٹ پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔ خصوصی ایڈیشن اور ویڈیو میں صہیونی حکام کے اعترافی بیانات شامل کیے گئے ہیں۔ ان بیانات میں صہیونیوں کا کہنا ہے کہ تازہ سرنگوں کا سلسلہ دیوار براق، مراکشی دروازے اور بعض دیگرمقامات میں مسجد کی بنیادوں کے تین سے چار میٹر نیچے تک پہنچا ہے۔

اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ محکمہ کے ایک سرکردہ عہدیدار”ایلی چوقرون” نے نہایت فخر کے ساتھ کہا کہ آثار قدیمہ کی مہم نہایت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس وقت ہم مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار اور اسلامی عجائب گھر کی عمارت کی بنیادوں کے تین سے چار میٹر نیچے پہنچ چکے ہیں”۔

اخبارکی ویب سائیٹ پرنشرکردہ ویڈیو میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے پائی جانے والی غاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یہودی ماہرآثار قدیمہ مسٹر چوقرون کا کہنا ہے کہ وہ ان غاروں کا تجزیہ کر رہے ہیں کہ آیا یہ اسی یہودی کالونی کے آثار ہیں جس کی تلاش کے لیے یہاں کھدائیاں کی گئی ہیں یا ان کی نوعیت کوئی اور ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں جاری کھدائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کی نام نہاد آثار قدیمہ کی تلاش کی یہ مہم قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کھدائیوں اور سرنگوں کا قبلہ اول کے چار میٹر نیچے پہنچنا ہم سب اور پوری مسلم امہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعاتفلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.