مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے گرفتار کی گئی فلسطینی اسیرہ منار زواھرہ سات ماہ قید کی سزا پوری ہونے پر رہا کردی گئیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے 30 سالہ فلسطینی خاتون کی رہائی کے بعد صہیونی عقوبت خانوں میں ظلم و ستم کا نشانہ بنی خواتین کی تعداد 14 رہ گئی ہے۔
ادھر انسانی حقوق کی ایک اظہار یک جہتی تنظیم کے مطابق عوفر کی عسکری عدالت نے بائیس سالہ فلسطینی خاتون روان موسی الدرابیع کو سترہ دن کے لیے قید کی سزا سنا دی ہے۔ ان پر دو سو امریکی ڈالرز کا مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
یاد رے کہ الدرابیع کا تعلق مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے دورا ٹاؤن سے ہے۔ انہیں ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اس دوران ان کے خلاف سخت تفتیشی حربے استعمال کیے گئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین