• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں شہنائی، نوجوان رشتہ ازدواج میں منسلک

منگل 21-04-2015
in فلسطین
0
plf marrige-in-prision
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیلی عقوبت خانوں سےعموما فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ہی کی خبریں آتی ہیں مگرشاید پہلی بارایک خوشی کی خبربھی ہے۔ وہ یہ کہ ایک فلسطینی اسیر صہیونی زندانوں میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ شادی کی مختصر تقریب جیل میں بھی منائی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس شادی کا اہتمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی مسلسل محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔ حال ہی میں 30 سالہ فراس زیاد دبور نامی ایک فلسطینی قیدی  اور 19 سالہ ناسقہ محمد عبداللہ حماد  کے درمیان ایجاب وقبول ہوا۔ دونوں کا تعلق مغربی کنارے کے طولکرم شہر میں واقع نور شمس پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

مرکز اسیران اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ ازدوج میں منسلک ہونے والے نو بیاہتا جوڑے نے اپنے متولیوں کے ذریعے ایجاب وقبول کیا ہے۔ اسیر دبور اس وقت جزیرہ نما النقب کی جیل میں پندرہ سال قید کاٹ رہے ہیں۔ وہ سنہ 2003 ء سے پابند سلاسل ہیں۔ گرفتاری کے وقت اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ان کے سرمیں گہرا زخم بھی آیا تھا۔ انہیں جیل ہی میں پیغام پہنچایا گیا کہ وہ ناسقہ کے ساتھ عقد شرعی کو قبول کریں۔ یہ پیغام انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے ذریعے پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی شادی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو ملتےرہے ہیں جن میں طویل عمر کے سزا یافتہ فلسطینی اسیران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کریہ ثابت کرتے رہے کہ صہیونی عقوبت خانے بھی ان کی ازدواج زندگی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.