• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں فلسطینی جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے میں کامیاب

ہفتہ 04-07-2015
in فلسطین
0
plf thousands-succeded
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کی بیت المقدس میں داخلے پرعاید پابندیوں اور منظم ریاستی دہشت گردی کے باوجود لاکھوں فلسطینی جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں تیسرے جمعہ کے روز لاکھوں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آنا شروع کیا تو صہیونی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے درمیان جگہ جگہ ناکے لگا کرفلسطینیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ نماز جمعہ سے قبل ہزارروں فلسطینیوں کو واپس کردیا گیاتاہم اس کے باوجود دو لاکھ سے زاید افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ بعض ذرائع نمازیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔

فلسطینی ڈائریکٹر جنرل برائے اوقاف الشیخ عزام الخطیب نے بتایا کہ نماز جمعہ کے لیے دو لاکھ سے زیادہ فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کو روکنے کے پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینی قبلہ اول میں نماز جمعہ سے قبل پہنچ گئے تھے۔

الشیخ الخطیب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں فلسطینیوں کے قبلہ اول تک پہنچنے پر اثرانداز ہوئی ہیں کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو بیت اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں متعین کیا گیا تھا۔

نماز جمعہ کی امامت ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی رکاوٹوں کو توڑ کرقبلہ اول پہنچنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے تمام ترمشکلات کے علی الرغم فلسطینیوں کا قبلہ اول تک پہنچنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی محبت انہیں قبلہ اول تک کھنچ لانے کا ذریعہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.