• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپردخاک، نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر

اتوار 17-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1031
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی 54 سالہ ابراہیم برداعیہ کو مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کےشمال میں واقع العروب پناہ گزین کیمپ کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جناز اور تدفین میں عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو جمعرات کے روز الخلیل شہر میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ قابض فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ فلسطینی شہری نے شہادت سے قبل اسرائیلی فوجیوں پر کلہاڑے سے حملہ کیا تھا تاہم قابض فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

شہادت کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ابراہیم برادعیہ کا جسد خاکی بھی پوسٹ مارٹم کی آڑ میں قبضے میں لے لیا تھا جسے کل جمعہ کی شام ایک مقامی فلسطینی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد جسد خاکی آج ہفتے کو ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا۔

شہید کی نماز جنازہ العروب کیمپ کی جامع مسجد عمر بن خطاب کے صحن میں ادا کی گئی جہاں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قبل ازیں ہفتے کو علی الصباح ایک مقامی اسپتال سے جب شہید کا جسد خاکی گھر لایا گیا تو اس وقت بھی عوام کی بڑی تعداد شہید کے دیدار کے لیے پرموجود تھی۔ چون سالہ فلسطینی شہری کے دو بچے ہیں۔

خیال رہے کہ ابراہیم برادعیہ کو اسرائیلی فوج کی جیلوں میں قید کاٹنے کا بھی اعزاز حاصل رہا ہے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے تعلق کی پاداش میں کئی سال تک پابند سلاسل رکھا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپردخاک، نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.