قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کے روزمغربی کنارے کے شہرالخلیل میں تاریخی مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے اورانہوں نے مبینہ طور پر یہ اقدام یہودیوں کو مسجد میں آزادانہ طور پرمذہبی رسومات کی ادائی کے لئے کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مسجد ابراہیمی بدھ اور آئندہ سوموار کو مسلمانوں کے لئے بند رہے گی اور وہ وہاں عبادت نہیں کرسکیں گے۔ الخلیل کے محکمہ اوقاف نے انسانی حقوق کے علمبردار بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور قابض اسرائیلی حکام پر نسل پرستانہ پالیسیوں کے خاتمہ کے لئے دباٶ ڈالیں۔