مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فراس الدبس کو’’مسکوبیہ‘‘ حراستی مرکز میں طلب کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فراس الدبس کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز مغربی بیت المقدس میں قائم ’’مسکوبیہ‘‘ حراستی مرکز میں پیش ہوں۔
خیال رہے کہ فراس الدبس کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے حراست میں لینے کے دو دن بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ ان کی رہائی کے لیے مالی ضمانت کے ساتھ ساتھ انہیں مسجد اقصیٰ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔